کورونا وائرس کی نئی لہر، جنوبی کورین اقتصادی شرح نمو میں1.3 فیصد کمی کا امکان

574

سیئول: جنوبی کوریا کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ رواں سال ملکی اقتصادی شرح نمو میں 1.3 فیصد کمی کا امکان ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں اضافہ ہے۔

بینک آف کوریا کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح کورین معیشت بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تاہم اس پر بڑی حد تک قابو پانے کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

لیکن بینک کے مطابق حالیہ دنوں میں مختلف علاقوں میں کورونا مریض سامنے آنے سے تجارتی پر منحصر ملکی اقتصادی شرح نمو بارے خدشات میں اضافہ ہورہا ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال ملکی اقتصادی شرح نمو میں 1.3 فیصد کمی کا امکان ہے، مئی میں ملکی اقتصادی شرح نمو میں 0.2 فیصد کمی کی پیش گوئی کی گئی تھی جبکہ اس سے قبل رواں سال 2.1 فیصد اقتصادی شرح نمو کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی اقتصادی شرح نمو کی رفتار پیشگی اندازوں سے سست ہے تاہم اس کی وجہ مختلف علاقوں میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے مریض ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here