پی ٹی آئی حکومت نے 2019-20ء میں 11.8 ارب ڈالر کا قرض واپس کیا

واپس کیے جانے والے 11 ارب 89 کروڑ پچاس کروڑ ڈالر کے قرض میں نو ارب 54 کروڑ تیس لاکھ ڈالر اصل قرض جبکہ دو ارب پینتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر سود تھا

950

کراچی : سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2019-20ء میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 11 ارب 89 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرض واپس کیا۔

یہ رقم 2018-19 میں واپس کیے جانے والے 9.645 ارب ڈالر کے قرض سے 23 گنا زائد ہے ۔

2019-20 میں واپس کیے جانے والے 11 ارب 89 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے قرض میں 9 ارب 54 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اصل قرض جبکہ 2 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سود تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

پاکستان کے 1.8 ارب ڈالر کے قرضے ری شیڈول ہوگئے 

سٹیٹ بینک نے 5 کھرب 92 ارب 74 کروڑ سے زائد کے قرضے ایک سال کیلئے موخر کر دئیے

آئی ایم ایف کو 90 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جبکہ 10 ارب 71 کروڑ ڈالر کے ملٹی لیٹرل کمرشل قرضے واپس کیے گئے۔ اس کے علاوہ 82 کروڑ ڈالر فارن ایکسچینج لائبیلٹیز  کی مد میں خرچ کیے گئے۔

قرضوں کی اس واپسی کا  ملکی خزانے پر شدید بوجھ پڑے گا اور اس کے توڑ کے لیے پاکستان کو نہ صرف کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی کرنا ہو گی بلکہ اگلے برس جولائی میں 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر رکھنا ہو گا۔

2020 میں ملک کا بیرونی قرض اور لائبیلٹیز 112.8 ارب تک پہنچ گئے جو کہ 2019ء میں 106.3 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here