عالمی اقتصادی فورم 2021ء کا سالانہ اجلاس آئندہ موسم گرما تک ملتوی

682

جنیوا: سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم عالمی اقتصادی فورم نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا کے خطرات کے پیش نظر فورم کا 2021ء کا سالانہ اجلاس آئندہ سال جنوری سے موسم گرما تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ سالانہ اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ آسان نہیں ہے کیونکہ عالمی معیشت کو فوری طور پر بحالی کے راستے پر گامزن کر نے کے لئے تبادلہ خیال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس حوالے سے عالمی اتفاق رائے کا حصول اہم ہے تاہم ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ برس جنوری میں اجلاس کا انعقاد محفوظ نہیں ہے۔

عالمی اقتصادی فورم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس جنوری کے آخر میں فورم ایک ویڈیو کانفرنس کی شکل میں ایک اعلیٰ سطح کے ”ڈیووس ڈائیلاگ“ کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس ہر سال کے شروع میں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here