علی بابا گروپ کی شنگھائی، ہانگ کانگ مشترکہ سٹاک میں لسٹنگ کا آغاز، شیئرز کے نرخ 3.57 فیصد بڑھ گئے

786

بیجنگ: چینی ای کامرس گروپ علی بابا کے شیئرز میں بدھ کے روز ریکارڈ اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کے شعبہ فنانس کی جانب سے ادارے کو شنگھائی اور ہانگ کانگ کی مشترکہ سٹاک لسٹنگ کے لیے گزشتہ روزکاغذات جمع کرانا ہے۔

گروپ کے شعبہ فنانس ٹیکنالوجی کے آنٹ گروپ کی انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کو دنیا کی سب سے بڑی آفر خیال کیا جارہا ہے جو 2019ء کے دوران سعودی آرامکو کی 29 ارب ڈالر کی آئی پی او کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب علی بابا گروپ نے گزشتہ شام شنگھائی ہانگ کانگ مشترکہ سٹاک لسٹنگ کے لیے کاغذات جمع کرا دیے تاہم اس کی پبلک آفرنگ یا اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بارے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

بدھ کے روز وقفے پر علی بابا کے شیئرز ہانگ کانگ میں 3.57 فیصد اضافے کے ساتھ 278.8 ہانگ کانگ ڈالر فی شیئر تک پہنچ گئے۔

علی بابا چین کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ہے جس کے سربراہ چینی ارب پتی جیک ما ہیں، یہ کمپنی ہانگ کانگ اور نیویارک (دونوں جگہ) میں رجسٹرڈ ہے ۔

آنٹ گروپ چینی ای پیمنٹ مارکیٹ کا اہم ترین حصہ ہے جو علی پے کے نام سے لین دین کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here