رواں سیزن میں 39.33 ملین ٹن چینی کی پیداوار، برازیل کا سب سے بڑا شوگر پروڈیوسر بننے کا امکان

530

ساﺅ پالو: برازیل نے کہا ہے کہ اس کی رواں سیزن (2020-21 ء) کے دوران چینی کی پیداوار 32 فیصد اضافے کے ساتھ 39.33 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا امکان ہے جس سے ملک دنیا کا سب سے بڑا شوگر پروڈیوسر بن جائے گا۔

برازیل کی کوناب فوڈ سپلائی ایجنسی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق رواں سیزن کے دوران 642.07 ملین ٹن گنا کرش کیا جائے گا جو کہ 2019-20ء کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔

اس بار زیادہ خام مال ایتھنول کے بجائے چینی کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جائے گا جس سے اس کی پیداوار گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 32 فیصد بڑھ کر 39.33 ملین ٹن  کی  ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ برازیل رواں سیزن کے دوران 39.33 ملین ٹن چینی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا پروڈیوسر بننے کی توقع ہے جبکہ بھارت 32.5 ملین ٹن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہنے کا امکان ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے دوران ملک میں ایتھنول کی پیداوار سالانہ بنیاد پر 14 فیصد کم ہوکر 30.56 ارب لیٹر رہنے کا امکان ہے۔

اس میں مکئی سے بننے والا ایتھنول بھی شامل ہے جس کی مقدار سیزن کی سالانہ بنیاد پر 61 فیصد بڑھ کر 2.69 ارب لیٹر رہنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here