کراچی: فلپ مورس انٹرنیشنل سے ملحق ادارے فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ نے ”ایمپلائر آف چوائس 2020“ ایوارڈ جیت لیا۔
ادارے کو یہ ایوارڈ ہیومین ریسورس ڈائریکٹر (ایچ آر ڈی) ایشیا کی جانب سے دیا گیا ہے۔ اِسی سال کے آغاز میں فلپ مورس پاکستان نے سالانہ سی ایس آر ایوارڈ 2020 بھی جیتا تھا جو نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ فار کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اینڈ سروسز کی جانب سے دیا گیا تھا۔
فلپ مورس کو ”ایمپلائر آف چوائس ایوارڈ 2020“ ایک سروسے کے بعد دیا گیا جس میں ایسی کمپنیاں شامل تھیں جو پیشہ ورانہ ترقی او ر بہبود میں اسٹریٹجک پروگراموں کے ذریعے بہتری لا کراپنے ملازمین کا تجربہ مسلسل بہتر بنا رہیں تھیں۔