پنجاب : آٹے کا 16 ہزار ٹن ذخیرہ برآمد، 10 فلور ملز سیل

چیف سیکرٹری کی ہدایت پر گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز، آٹے کی ذخیرہ اندوزی پر ملتان، اٹک اور حافظ آباد میں فلور ملیں سیل، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی : جواد رفیق ملک

501
Workers fill sacks with wheat flour at a mill in Karachi on January 21, 2020. - Local media reports said that Pakistan's Economic Coordination Committee (PECC) on January 20 approved a proposal to import 300,000 tons of wheat to overcome a nationwide shortage that had dramatically raised prices of the food staple. (Photo by Asif HASSAN / AFP)

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم اور آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔

پرافٹ اردو کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق حکومت کی چھاپہ مار ٹیموں نے ملتان، اٹک اور حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 10 فلور ملوں کو سیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے:

گندم کے شعبے کے مسائل کے حل کے لیے مسابقتی کمیشن کا مشاورتی اجلاس

آٹابحران: مسابقتی کمیشن کی کارروائی، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں

چیف سیکرٹری پنجاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے کی گئیں جس میں 16 ہزار ٹن ذخیرہ کیا گیا آٹا قبضے میں لے لیا۔

چیف سیکریٹری نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ  گندم کی قیمت میں استحکام لانے کے لیے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بنا کسی تفریق مستعدی سے کاروائیاں کی جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں انتظامیہ کی غفلت بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here