‘ ای کامرس کی بدولت لاکھوں نوکریاں، جی ڈی پی میں اربوں ڈالر کا اضافہ ممکن ‘

پوری دنیا میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تیزی سے ترقی کررہے ہیں اور پاکستان کو بھی اس میدان میں ترقی کرنے کی ضرورت ہے : راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

505

راولپنڈی:  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر صبورملک کا کہنا ہے کہ ای کامرس کا شعبہ پاکستان میں لاکھوں نوکریاں پیدا کرسکتا ہے جس سے آئندہ دو سالوں میں ملکی جی ڈی پی چالیس ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے اطلاعات، ابلاغ اور ٹیکنالوجی سیکٹر کی تنظیم نو کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ڈیجیٹل اکانومی کے میدان میں آگے لے کر جایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تیزی سے ترقی کررہے ہیں اور پاکستان کو بھی اس میدان میں ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کیا پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ دم توڑ رہا ہے؟

کووڈ 19، ای کامرس کمپنیوں کی قسمت چمکنے کا وقت، لیکن مستقبل میں کیا ہوگا؟

انکا کہنا تھا کہ ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کی تعداد سولہ کروڑ جبکہ پندرہ کروڑ افراد انٹرنیٹ صارفین ہیں مگر ملک ای پیمنٹس کے میدان میں ابھی بہت پیچھے ہے اور اس وقت ای شاپنگ پر 66 فیصد پیمنٹ کیش آن ڈلیوری کے تحت کی جارہی ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ بنکنگ نظام کو اوور ہال کیا جائے اور کاروباروں جیسا کہ پاکستان ریلویز، سوپر سٹورز، پی آئی اے، پٹرول پمپس وغیرہ کو گیٹ ویز بنانے کی ترغیب دی جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here