گندم کے شعبے کے مسائل کے حل کے لیے مسابقتی کمیشن کا مشاورتی اجلاس

اجلاس میں گندم کے شعبے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور صارفین کے تحفظ کے مسائل کے حل کے لیے مسابقتی کمیشن کے کردار کے حوالے سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی

595

اسلام آباد: مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ملک میں گندم کے شعبے میں مسابقتی اور صارفین کے تحفظ کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہے۔

اس حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری خوراک عمر حامد خان،  مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چئیر پرسن راحت کونین حسن، پاکستان ایگری کلچرریسرچ کاؤنسل ممبر ڈاکٹرعمر فاروق، ایف بی آر کے سیکرٹری پالیسی ساجد اقبال، مسابقی کمیشن کے سیکرٹری نعمان لائق اور ڈی جی  شہزاد حسن بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان 75 ارب روپے میں پندرہ لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گی

ٹڈی دل کا حملہ نیا مگر گندم کا بحران تو نیا نہیں!

اجلاس کا مقصد متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گندم کے شعبے کے مسائل کے حل اور غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے مسابقتی کمیشن کے کردار پر مشاورت کرنا تھا۔

طویل مشاورت کے بعد اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا  گیا  کہ گندم جیسے اہم شعبے کے مسائل کے حل کے لیے مسابقتی کمیشن اور وزارت خوراک مشترکہ طور پر کام کریں گے تاکہ صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here