لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے دو مزید پائلٹس کیخلاف ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو حتمی کارروائی سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پائلٹ عابد حمزہ اور عاطف منیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پائلٹس نے اپنے لائسنس کو معطل کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ انہیں سنے بغیر ڈی جی سول ایوی ایشن نے لائسنس معطل کر دیا۔
درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ اپیل پر کارروائی کا اختیار بھی سزا سنانے والی اتھارٹی کو دے دیا گیا، معطلی کی تمام کارروائی آئین کی دفعات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزاروں نے ٰعدالت سے استدعا کی کہ لائسنس معطلی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔