پاور پروڈکشن سیکٹر میں ایک ماہ میں 12.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

190

اسلام آباد:  پاکستان میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 12.2 ملین ڈالر کی براہ راست  غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020ء میں ملک میں بجلی کے شعبہ میں 12.2 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال جولائی میں اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح منفی 3 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق  پن بجلی کے منصوبوں میں جولائی کے دوران 5.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

گزشتہ سال جولائی میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم  7.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا  گیا تھا۔

اسی طرح تھرمل بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں جولائی 2020ء کے دوران 7.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

گزشتہ سال جولائی میں تھرمل توانائی کے پیداواری منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 7.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں جولائی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم  منفی 0.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here