2020ء کی پہلی ششماہی کے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ کی آمدن میں 118 فیصد اضافہ

583

اسلام آباد: سال 2020ء کی پہلی ششماہی کے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کی آمدن میں 118 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا جون 2020ء کےلئے کمپنی کو 26.060 ملین روپے منافع حاصل ہوا ہے اور کمپنی کی فی حصص آمدن 19.31 روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2019ء کے دوران حبکو نے 11.930 ملین روپے منافع کمایا تھا اور اس کی فی حصص آمدن 9.37 روپے رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ سال 2019ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران حبکو کی آمدنی میں 118 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم کمپنی نے اپنے حصہ داروں کےلئے کسی حتمی ڈیوڈنڈ کا ابھی اعلان نہیں کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here