شئیر رجسٹرار میں تبدیلی کے بغیر ہم نیٹ ورک کا غیر معمولی اجلاس ختم

کنگز وے کیپیٹل پارٹنز لمیٹڈ نےاجلاس میں ہم نیٹ ورک کی انتظامیہ کی جانب سے شئیر رجسٹرار میں کی جانے والی تبدیلی کے خلاف قراداد پیش کی جو کہ ناکام ہوگئی

484

کراچی : ہم نیٹ ورک لمیٹڈ نے 22 اگست 2020 بروز ہفتہ کو ایک غیرمعمولی میٹنگ طلب کی جس کا مقصد  کمپنی کے ڈائریکٹرز کا انتخاب اور شئیر رجسٹرار میں تبدیلی کے حوالے سے قراداد پر ووٹنگ تھا۔

تاہم سندھ ہائیکورٹ میں ایک امیدوار کی جانب سے درخواست دائر کیے جانے اور عدالتی ہدایت کے باعث ڈائریکٹرز کا انتخاب مؤخر کردیا گیا  لیکن اس غیر معمولی میٹنگ کے شرکا کو بتایا گیا کہ کمپنی کے شئیر رجسٹرار کو قوانین کےمطابق تبدیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

سندھ ہائی کورٹ نے ہم نیٹ ورک کے ڈائریکٹرز کا انتخاب روکنے کا حکم دے دیا

خاندانی اور کاروباری جھگڑوں کے باوجود’’ہم نیٹ ورک‘‘ کیسے میڈیا انڈسٹری کا بڑا نام بن گیا؟

میٹنگ میں شئیر رجسٹرار میں تبدیلی کے خلاف کنگز وے کیپیٹل پارٹنرز لمیٹڈ نے ایک قراداد بھی پیش کی جس پر ووٹنگ کے نتیجے میں شئیر رجسٹرار میں تبدیلی کے حق میں فیصلہ آگیا۔

کنگز وے کیپیٹل پارٹنرز لمیٹڈ کی قراداد کو کامیاب ہونے کے لیے 75 ووٹ درکار تھے مگر میٹنگ کے زیادہ تر ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا جس پر یہ قرداد ناکام ہوگئی۔

ہم نیٹ ورک کی مینجمنٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ” شئیر ہولڈرزنے کمپنی کی مینجمنٹ اور اسکے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے”۔

جہاں تک کمپنی کے ڈائریکٹرز کے انتخاب کی بات ہے تو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا اس حوالے سے 19 اگست 2020 کو ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ کسی ٹی وی کمپنی کے ڈائریکٹرز کے انتخاب کو ریگولیٹ نہیں کرسکتا تاہم کمپنی کی انتظامیہ کی تبدیلی اورنئے ڈائریکٹرز کے اندراج کے لیے پیمرا سے قوانین کے مطابق منظوری لینا ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here