بنا اجازت و اطلاع ملکیت کی تبدیلی پر ورلڈ کال کو ایک کروڑ روپے جرمانہ

پی ٹی اے نے بغیر اطلاع و اجازت ملکیت کی تبدیلی کو قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا، ورلڈ کال نے تاحال لائسنس فیس بھی ادا نہیں کی جو کہ لیٹ پیمنٹ کی وجہ سے نو ارب روپے تک پہنچ گئی ہے

506

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے بنا پیشگی اطلاع اور اجازت کے ملکیت میں اہم تبدیلی کرنے پر ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کو ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کردیا۔

پی ٹی اے نے ورلڈ کال کے اس اقدام کو قوانین کی بڑی خلاف ورزی  قرار دیتے ہوئے اسے جرمانے کی یہ سزا سنائی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیل کام اتھارٹی نے ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کو بنا اطلاع کے ملکیت میں تبدیلی پر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا جس کا کمپنی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکی.

اس پر پی ٹی اے نے کمپنی کو ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ یہ جرمانہ سات دنوں کے اندر جمع کروایا جائے۔

مزید برآں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے جرمانے کی ادائیگی تک ورلڈ کال کا لائسنس معطل رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

پی ٹی اے نے 24 کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی اجازت دے دی

موبائل فونز درآمد کرنے کیلئے پی ٹی اے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

ذرائع کا پرافٹ اردو کو بتانا تھا کہ ورلڈ کال کا لائسنس 2024 میں ایکسپائرہورہا ہے مگر ابھی تک کمپنی نے پی ٹی اے کو لائسنس کے حصول کی مد  میں نو ارب روپے ادا نہیں کیے۔

اصل لائسنس فیس 3.424 ارب روپے ہے مگر وقت پر ادائیگی نہ کیے جانے کی وجہ سے اب ورلڈ کال کو لیٹ پیمنٹ سرچارج کے طور پر پی ٹی اے کو 5.976 ارب روپے اضافی ادا کرنا ہیں۔

اُدھر معاملے کے حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق ورلڈ کال نے ملکیت یا کمپنی کے کنٹرول میں تبدیلی سے انکار نہیں کیا ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here