امریکیوں کیلئے کورونا وباء سے بھی بڑی پریشانی کھڑی ہو گئی

567

واشنگٹن: امریکہ کی وزارتِ محنت کی جانب سے کووڈ -19 کی وبائی صورتحال کے تناظر میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے میں پہلی بار بے روزگاری الاﺅنس حاصل کرنے والے افراد کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔

بے روزگاری کی وجہ سے امریکیوں کی ایک بڑی تعداد اپنی ہیلتھ انشورنس سے محروم ہو چکی ہے اور کورونا وائرس کے علاج کے بھاری اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی ہے۔

وہ امریکی جن کے پاس فی الحال ہیلتھ انشورنس ہے وہ بھی بھاری میڈیکل بلوں کے باعث شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں۔

جینیٹ مینڈیز جو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ایک ماہ تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔ انہوں نے نیویارک میں رشیا ٹوڈے ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہسپتال سے واپس آنے سے پہلے ہی ان کے اہلخانہ کو یکے بعد دیگرے ہسپتال کی جانب سے بھاری بل موصول ہونے شروع ہو گئے تھے اور ان بلوں کے مطابق تاحال علاج کے اخراجات تقریباً چار لاکھ ڈالر ہیں۔

میڈیکل انشورنس والوں کی جانب سے ادائیگی کے بعد اب بھی جینیٹ کو 75000 امریکی ڈالر ادا کرنے ہیں اور یہ بات بھی ان کے لیے باعث تشویش ہے کہ یہ ابھی مکمل بل نہیں ہیں۔

جینیٹ مینڈیز کا کہنا ہے کہ انہیں تو ابھی ایمبولینس اور دوسرے ہنگامی علاج کے لیے مزید چھ ہزار سے 16 ہزار ڈالر بھی ادا کرنے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here