فیٹف گرے لسٹ سے باہر آنے کےلیے قانون سازی قومی ذمہ داری ہے : وزیراعظم

اپوزیشن نے ملک کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے باہر لانے کے لیے درکار قانون سازی کو این آر او کے حصول کا موقع بنا لیا ہے : عمران خان

473

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پوری کرنے کے لیے قانون سازی قومی ذمہ داری ہے مگر اپوزیشن اسے این آر او کے حصول کا ذریعہ سمجھتی ہے۔

یہ بات انہوں نے فیٹف ایکشن پلان  سے متعلق قانون سازی کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس میں کہی ۔

انکا کہنا تھا کہ جنھیں قوم نے مسترد کردیا ہے اب وہ اپنی کرپشن چھپانے میں لگے ہوئے ہیں، دو سالوں میں حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر ہماری ساری توجہ معیشت کی بحالی پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

 فیٹف کی ایما پر قانون سازی کاروبار کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے

اس موقع پر مشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم کو فیٹف معاملات سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی پیشرفت بارے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ  13 اگست کو وفاقی حکومت نے پارلیمان کے ایوان بالا میں فیٹف سے متعلق متعدد بل پیش کیے تھے۔ یہ بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے سینٹ میں پیش کیے گئے۔

ان میں انسداد دہشت گردی (ترمیمی ) بل، لمیٹڈ لائبلٹی بل ( ترمیمی )، منشیات کے کنٹرول سے متعلق ترمیمی بل اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیری ٹری ٹرسٹ بل شامل ہیں۔

جنھیں مزید غور کے لیے متعلقی کمیٹیوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 14 نکات پر عملدرآمد کر چکا، 13 پر پیشرفت جاری: مشیر خزانہ

اس سے پہلے 12 اگست کو حکومت نے اپوزیشن کے تعاون کے ساتھ ٹیرر فنانسنگ، اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین قومی اسمبلی سے پاس کروالیے تھے۔

یہ دونوں قوانین فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایما پر پاس کروائے گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here