سندھ ہائی کورٹ نے ہم نیٹ ورک کے ڈائریکٹرز کا انتخاب روکنے کا حکم دے دیا

ہم نیٹ ورک نے ڈائریکٹرز کے انتخاب میں حصہ لینے والے پندرہ میں سے آٹھ افراد کو نا اہل قرار دے دیا جس پر ایک امیدوار نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹھا دیا

712

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کا انتخاب روکنے کا حکم جاری کردیا۔

یہ انتخاب 22 اگست کو ہونا تھا اور عدالت نے اسے روکنے کا حکم اس میں حصہ لینے  کے حوالے سے نا اہل قرار دیے جانے والے ایک اُمیدوار کی درخواست پر دیا۔

اس حوالے سے ہم نیٹ ورک نے اسٹاک مارکیٹ کو جاری بیان میں کہا کہ عدالت کا تحریری حکم نامہ موصول ہونے پر اسے 22 اگست کو کمپنی کی غیر معمولی جنرل میٹنگ کے شرکا کے سامنے رکھ دیا جائے گا کیونکہ کمپنی کے ڈائریکٹرز کا انتخاب اسی میٹنگ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

ہم ٹی وی کا ممکنہ ٹیک اوور : سلطانہ صدیقی نے ایس ای سی پی کو تحقیقات کی درخواست دے دی

خاندانی اور کاروباری جھگڑوں کے باوجود’’ہم نیٹ ورک‘‘ کیسے میڈیا انڈسٹری کا بڑا نام بن گیا؟

واضح رہے کہ ہم نیٹ ورک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا تھا کہ اس نے اپنے ڈائریکٹرز کے انتخاب میں حصہ لینے والے پندرہ میں سے آٹھ افراد کو نا اہل قرار دے دیا ہے جس پر ایک اُمیدوار نے نااہل قرار دیے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔

اس پر عدالت نے ہم نیٹ ورک کو بائیس اگست کو ڈائریکٹرز کے انتخاب کا انعقاد کرنے سے روک دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here