اسلام آباد: رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی 2020ء کے دوران پٹرولیم کی درآمدات میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء میں پٹرولیم کا مجموعی درآمدی بل 24.9 فیصد کمی سے 752.465 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق پٹرول و ڈیزل کی درآمدات بالحاظ مالیت 6.63 فیصد کم ہوئی ہیں جبکہ کروڈ آئل کی درآمدات میں 21.87 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اسی طرح مائع قدرتی گیس کی درآمدات میں 57.91 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایل پی جی کی درآمد میں 49.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔