اسلام آباد: 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے منافع میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا جون 2020ء کے دوران اینگرو کارپوریشن نے 15.528 ملین روپے منافع کمایا ہے اور کمپنی کی فی حصص آمدنی 15.73 روپے رہی ہے۔
جنوری تا جون 2019ء کے لئے کمپنی کا منافع 11.363 ملین روپے جبکہ فی حصص آمدن 11.82 روپے رہی تھی۔
اس طرح گزشتہ سال 2019ء کے پہلے چھ ماہ کے مقابلہ میں سال 2020ء کے اسی عرصہ کے دوران اینگرو کارپوریشن کی آمدنی میں 4.165 ملین روپے یعنی 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔