100 بڑی پاکستانی برآمدی کمپنیوں میں ٹیکسٹائل کی 69 ، چاول برآمد کرنے والی 11 کمپنیاں شامل

786
برآمدات

اسلام آباد: پاکستان سے سب سے زیادہ برآمدات کرنے والی 100 بڑی کمپنیوں میں ٹیکسٹائل کی 69 جبکہ چاول برآمد کرنے والی 11 کمپنیاں شامل ہیں۔

ایک سو بڑی برآمدی کمپنیوں میں ٹیکسٹائل کی 69 کمپنیوں کا برآمدات میں حصہ 76 فیصد ہے اور چاول برآمد کرنے والی 11 کمپنیاں برآمدات میں 8 فیصد کی حصہ دار ہیں۔

انسائیٹڈ انڈسٹری رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے زیادہ برآمدات کرنے والی ٹیکسٹائل کی 69 کمپنیوں کا شعبہ کی برآمدات میں حصہ 54 فیصد جبکہ چاول کی کل برآمدات میں 11 کمپنیوں کا حصہ 33 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق سو کمپنیوں میں سیمنٹ برآمد کرنے والی تین کمپنیاں بھی شامل ہیں جن کا ایک سو برآمد کنندگان کی برآمدات میں حصہ 1.9 فیصد جبکہ شعبہ کی برآمدات میں حصہ65 فیصد ہے۔

اسی طرح گوشت برآمد کرنے والی ایک بڑی کمپنی کا سو کمپنیوں کی برآمدات میں حصہ 0.7 فیصد جبکہ گوشت کی مجموعی قومی برآمدات میں 20 فیصد حصہ ہے۔

مزید برآں ادویات برآمد کرنے والی ایک کمپنی بھی سو کمپنیوں کی برآمدات میں 0.7 فیصد جبکہ شعبہ کی برآمدات میں 28 فیصد کی حصہ ہے۔

چینی برآمد کرنے والی ایک کمپنی بھی 0.6 فیصد حصہ کے ساتھ سو بڑی برآمدی کمپنیوں میں شامل ہے جس کا چینی کی کل برآمدات میں حصہ 71 فیصد ہے۔

کھیلوں کا سامان برآمد کرنے والا ایک ادارہ 0.5 فیصد برآمدات کے ساتھ سو اداروں میں شامل ہے جبکہ کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اس کا حصہ 18 فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here