اسلام آباد: ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، جیپوں اور وین کی فروخت میں جولائی کے مہینہ میں 27.53 فیصد اضافہ ہوا۔
آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ء میں میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، جیپوں اور وین کے 403 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جولائی 2019ء کے مقابلے میں 27.53 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، جیپوں اوروین کے 316 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
جولائی 2020 میں ٹویوٹا کے فارچونرماڈل کی 146 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال جولائی میں ٹویوٹا فارچونر کے 74 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح اس عرصہ میں ہونڈا کے بی آر وی ماڈل کے 257 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ سال جولائی میں ہونڈا بی آر وی ماڈل کے 316 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔