ایک ہفتے میں سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ نوے لاکھ ڈالربڑھ گئے

کمرشل بنکوں کے پاس 7 ارب 047.1  ملین ڈالر جبکہ ملک کے پاس مجموعی طور پر 19  ارب  655.5 ملین ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

713

کراچی : سٹیٹ بنک آف پاکستان سے جاری ڈیٹا کے مطابق ایک ہفتے میں اس کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 139.1 ملین ڈالر بڑھ گئے۔

13 اگست کو بنک کے پاس موجود فارن ایکسچینج ریزروز 12 ارب  608.4  ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے جب کہ اس سے پچھلے ہفتے مرکزی بنک کےزرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب  469.3 ملین ڈالر کی سطح پر تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

پنشن اصلاحات: پاکستان نے ورلڈ بنک سے تکنیکی معاونت مانگ لی

کوویڈ-19 کے باعث عالمی ترسیلات زر میں 142 ارب ڈالر کمی کا خدشہ

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی جانب سے 294.4 ملین ڈالر موصول ہونے کی وجہ سے ہوا۔

کمرشل بنکوں کے پاس 7 ارب 047.1  ملین ڈالر جبکہ ملک کے پاس مجموعی طور پر 19  ارب  655.5 ملین ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here