چائے کی درآمدات میں 6.81  فیصد کمی

516

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال کے دوران چائے کی درآمدات میں 6.81 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 532.776 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2018-19ء کے دوران 571.690 ملین ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

اس طرح مالی سال 2018-19ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 38.914 ملین ڈالر یعنی 6.81  فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق اس دوران بالحاظ وزن چائے کی درآمدات 0.63 فیصد کی کمی سے دو لاکھ 22 ہزار 732 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 2 لاکھ 21 ہزار 319 میٹرک ٹن تک کم ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جون 2020ء کے دوران چائے کی درآمدات میں 107.42 فیصد اضافہ سے درآمدات کا حجم 59.684 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2019ء کے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 28.775 ملین ڈالر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here