ایپل دو کھرب ڈالر سے زائد اثاثوں کی مالک پہلی امریکی کمپنی بن گئی

539

سان فرانسسکو: امریکی سافٹ ویئر اور آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل دو کھرب ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک بن گئی۔

مارکیٹ میں ایپل کے شیئرز کی مالیت میں اضافے نے کمپنی کو دو کھرب ڈالر سے زیادہ اثاثے رکھنے والی امریکا کی پہلی کمپنی بنا دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایپل کے 4.275 ارب شیئرز مارکیٹ میں فلوٹ کر رہے ہیں، گزشتہ روز اس کی فی شیئر مالیت مارننگ ٹریڈ کے دوران 468.65 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ کاروبار کے اختتام پر 462.83 فی شیئر پر بند ہوئی۔

اس دوران کمپنی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت دو کھرب ڈالر کی حد دن 11 بجے ہی پار کر چکی تھی۔

ایپل کی 2 اگست 2018ء کو مارکیٹ ویلیو ایک کھرب ڈالر ہو گئی تھی جس کے بعد ایمازون، مائیکرو سافٹ اور ایلفابٹ کے اثاثے بھی ایک کھرب ڈالر تک پہنچے تھے۔

ماہرین کے مطابق ایپل کے فی حصص کی مالیت میں رواں سال میں 60 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here