پاکستان آئندہ سال جرمنی کی ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کرے گا، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

447

اسلام آباد: پاکستان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 12 جنوری سے جنوری 2021ء تک منعقد ہونے والی ہیم  ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کرے گا۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہیم ٹیکسٹائل نمائش دنیا بھر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی نمائشوں میں شمار ہوتی ہے۔

اتھارٹی نے پاکستانی کمپنیوں سے اس نمائش میں بھرپور طریقے سے شرکت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کے بین الاقوامی خریداروں میں اضافہ ہوگا۔

ہیم ٹیکسٹائل 2020ء میں پاکستان پویلین میں 231 کمپنیوں اور فرمز نے شرکت کی تھی۔ یہ کسی بھی بین الاقوامی نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت تھی۔

اس نمائش میں 63 ہزار خریداروں نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here