اسلام آباد: عسکری بینک لمیٹڈ (اے بی ایل) کے بعد ازٹیکس منافع میں 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران 59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عسکری بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں جنوری تا جون 2020ء کے لئے بینک کی بعد از ٹیکس آمدنی 4.95 ارب روپے رہی ہے۔
جنوری تا جون 2019ء کے مقابلہ میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینک کے خالص منافع میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2020ء کے لئے فی حصص آمدنی 3.93 روپے تک بڑھ گئی جبکہ ڈیپازٹس میں 8 فیصد اضافہ سے ڈیپازٹس کا حجم 734 ارب روپے تک بڑھ گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران عسکری بینک کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں9 فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران 434 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں۔
کووڈ۔19 کی وبا کے باوجود عسکری بینک کی مالی کارکردگی شاندار رہی ہے اور بینک کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) کی جانب سے عسکری بینک کی ریٹنگ ” ڈبل اے پلس” رہی ہے جو بینک کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔