اسلام آباد: روئی کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ سے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ایک ماہ کے دوران 33 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں روئی کی قیمتوں میں جولائی 2020ء کے دوران تین فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث ٹیکسٹائل کی پاکستانی برآمدات کے فروغ میں مدد ملی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران 1.11 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل کی پاکستانی برآمدات میں 14.4 فیصد جبکہ جون 2020ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔