کیلی فورنیا: ایلن ماسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجیز کارپوریٹ (SpaceX) نے 1.9 ارب ڈالر کے نئے فنڈز حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پچ بُک (PitchBook) کے اعدادوشمار کےمطابق یہ کمپنی کی جانب سے ایک ہی وقت میں سب سے بڑی فنڈز ریزنگ ہے۔
SpaceX کی جانب سے اس قدر بھاری فنڈ ریزنگ ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب کمپنی رواں سال کے آخر تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرنے کی دوڑ میں اپنا سٹارلنک سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری میں ہے، کمپنی نے 18 اگست کو اپنے 11ویں سیٹلائٹ بَیچ کا آغاز کیا ہے۔
SpaceX کے کریو ڈریگن (Dragon) کیپسول نے اگست کے شروع میں ناسا کے خلا بازوں کو خلا میں لے جانے کا دو ماہ کا اپنا پہلا ہدف مکمل کیا تھا، کمپنی نے اکتوبر کے آخر میں معمول کے کریو مشن کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں لے جانے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔