پی ایس او نے ملک میں یورو فائیو فیول متعارف کروادیا

یورو فائیو فیول استعمال کرنے والی گاڑیوں سے خطرناک گیسوں کا اخراج انتہائی کم ہوتا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے، پی ایس او ملک میں دستیاب فیول کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی

694

اسلام آباد : سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں دستیاب تیل کے معیار کو تبدیل کر کے دنیا سے ہم آہنگ کر دیا ۔

ملک میں کام کرنے والی دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یورو ٹو پٹرول بیچ رہی ہیں مگر پی ایس او نے سب پر بازی لے جاتے ہوئے یورو فائیو پٹرول متعارف کروا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اس حوالے سے افتتاحی تقریب اسلام آباد میں پی ایس او کے سروس سٹیشن نمبر ٹو میں منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے بھی شرکت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورو فائیو سٹینڈرڈ ہائی اوکٹین 97 پٹرول ملک کے تمام بڑے شہروں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے : سپریم کورٹ کا لیز پر دی گئی سرکاری زمین پٹرول پمپوں سے واپس لینے کا حکم

یورو فائیو پٹرول کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہیں اور اتنے کم وقت میں یورو فائیو پٹرول متعارف کروانا ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنےکی ہماری کوششوں کی عکاسی ہے۔

 معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کا اس موقع پر پی ایس او کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو رہائش کے قابل آب و ہوا دے کرجانا ہماری ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کے لیے ہم درست سمت میں چل رہے ہیں اور ایسے اقدامات اُٹھا رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلوں کے چیلنج سے نمٹنے میں کار آمد ہیں۔

ملک میں دستباب فیول کی اپ گریڈیشن سرسبز اور صاف پاکستان کی منزل کی جانب اہم قدم ہے اور پی ایس او اس کے لیے مبارکباد اور سراہے جانے کی مستحق ہے۔

یہ بھی پڑھیے : پرافٹ کی خبر پر پٹرولیم ڈویژن کے ارادے ناکام، شاہد محمود خان ایم ڈی پارکو تعینات

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او محمد طحہ کا کہنا تھا کہ یورو فائیو فیول کی فراہمی صارفین کا اعتماد مزید پختہ کرنے میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس او نے ملک میں عالمی معیار کا فیول متعاف کروا دیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے، یورو فائیو فیول گاڑیوں سے خطرناک گیسوں کے اخراج کو انتہائی کم کر دیتا ہے جس سے فضا کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں مدد ملتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here