فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کا 3.68 ارب ڈالر سے امریکی پرنسپیا بائیو فارما خریدنے کا اعلان

544

پیرس: فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی نے 3.68 ارب ڈالر سے امریکی فارما گروپ پرنسپیا بائیو فارما خریدنے کا اعلان کردیا۔

اس سے سنوفی کی آٹوامیون اور الرجک بیماریوں بارے تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

سنوفی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ اپنے آٹومیون اور الرجک بیماریوں بارے تحقیقات کو وسعت دینے کے لیے امریکی پرنسپیا بائیو فارما گروپ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر 3.68 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پرنسپیا کے تمام حصص 100 ڈالر فی شیئر کے حساب سے نقد ادائیگی سے خریدے گی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ رواں سال اکتوبر سے دسمبر کے عرصے میں اس خریداری کو مکمل کرنا چاہتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here