آئیسکو نے پاور ڈویژن کی جانب سے معاملات میں مداخلت کی تردید کردی

پرافٹ اردو نے پندرہ اگست کو ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ پاور ڈویژن کمپنی میں من پسند افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کروانا چاہتا ہے

817

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی آئیسکو نے اس خبر کی تردید کردی ہے جس میں آئیسکو سربراہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاور ڈویژن کمپنی میں اپنے من پسند افراد کو اہم عہدوں پر تعنیات کروانا چاہتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئیسکو کے چیف نے کمپنی کے معاملات میں وزارت توانائی کی مداخلت بارے کوئی بیان نہیں دیا۔

اس سے پہلے پندرہ اگست کو پرافٹ اردو ہی نے خبر دی تھی کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو شاہد اقبال چودھری نے الزام لگایا ہے کہ پاور ڈویژن اپنے من پسند افراد کو کمپنی میں اہم عہدوں پر تعینات کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

آئی پی پیز کیساتھ معاہدے سے بجلی سستی ہوگی، سرکاری کمپنیاں بھی نرخ پر نظر ثانی کریں گی: عمر ایوب

بجلی بحران ختم کرکے پاکستان سے اندھیرے نواز شریف نے مٹائے: حکومتی مشیر کا اعتراف

ہماری خبر میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ پاور ڈویژن نے کرپشن میں ملوث ایک شخص احسن زمان کو کمپنی میں ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تاہم آئیکسو چیف احسن زمان کے تبادلے کے معاملے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے پیپکو چیف سے ٹرانسفر کی منظوری طلب کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here