سی پیک اتھارٹی کا نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

729

اسلام آباد: چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی کے چئیرمین لیفٹینینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی میں ہیومن اور سوشل ڈویلپمنٹ کی بناء پر تین ماہ کی انٹرن شپ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

Image

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے سی پیک کے ذریعے مواقع کی پیشکش کر رہے ہیں، اس سے ملک کو مستقبل میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

چئیرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یوں پاکستان نوجوانوں پر مشتمل قیادت کی فراہمی کے ساتھ دنیا کی دیگر معیشتوں کا بآسانی مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here