دوست ممالک کو رقوم شیڈول کے مطابق واپس کر رہے ہیں: حماد اظہر

863

لاہور: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دوست ممالک کو رقوم شیڈول کے مطابق ہی واپس ہو رہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ، اگر ملک دیوالیہ ہو جاتا تو اس کے بعد بڑی تباہی آتی۔ حکومت نے معیشت کی بحالی کے لئے مشکل فیصلے کئے جن کے نتائج بھی برآمد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2018ء میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے27 میں سے 14 ایکشن آئٹمز مکمل کر لئے ہیں، حالیہ قانون سازی سے فیٹف سے متعلق اقدامات میں مدد ملے گی ، پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو جلد سے جلد گرے لسٹ سے نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو درست سمت میں لانے کے لئے سخت فیصلے کئے ، آج گاڑیوں اور سیمنٹ کی فروخت بڑھ رہی ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت ہی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی۔

حماد اظہر نے کہا کہ مہنگائی کا احساس ہے، کورونا وائرس کی وباء کے دوران کاروباری طبقے کو بجلی اور گیس کے بلوں میں چھوٹ دی گئی، اب مہنگائی میں کمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ تمام برادرانہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بھی اچھے اور مثالی تعلقات ہیں، دوست ممالک کو رقوم شیڈول کے مطابق ہی واپس ہو رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here