’جی ایس پی پلس سٹیٹس کے بعد یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 62 فیصد اضافہ‘

پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کے نفاذ سے برآمدات میں سالانہ 10 تا 15 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے، حکومت انڈسٹری کو مزید مراعات دے: چیئرمین اپٹما پنجاب

600

اسلام آباد: جی ایس پی پلس کی سہولت کے بعد یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) پنجاب کے چیئرمین عادل بشیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی و تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے مزید مراعات کا اعلان کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس سہولت فراہم کی جس سے ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 5 سال کے دوران 62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سال 2013ء میں پاکستان نے یورپی ممالک کو 1301 ملین یورو کی برآمدات کی تھیں تاہم جی ایس پی پلس کی سہولت کے باعث سال 2018ء کے دوران شعبہ کی برآمدات 5514 ملین یورو تک بڑھ گئیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل کے لئے پانچ سالہ پالیسی مرتب کر کے نافذ کی جائے جس سے ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں سالانہ 10 تا 15 فیصد اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here