ہم ٹی وی کا ممکنہ ٹیک اوور : سلطانہ صدیقی نے ایس ای سی پی کو تحقیقات کی درخواست دے دی

کمپنی نے چند عناصر کی جانب سے بنا اطلاع کے شئیرز کی غیر معمولی خریداری اور منتقلی کا مشاہدہ کیا ہے جو کہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس امر کی نشاندہی بھی کرتا ہے کہ ہم نیٹ ورک کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے : ایس ای سی پی کو دی جانے والی درخواست کا متن

1205

کراچی : ہم ٹی وی کی صدر سلطانہ صدیقی  نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ہم نیٹ ورک کو ٹیک آور کرنے کی مبینہ کوشش کی تحقیقات کی جائیں۔

پرافٹ کی خبر کہ کیا ‘ ہسلطانہ صدیقی ہم ٹی وی پر کنٹرول کھونے والی ہیں؟ ‘ کی روشنی میں ہم نیٹ ورک نے شئیر ہولڈنگ کا آڈٹ کیا تاکہ ممکنہ ٹیک اوور کے امکانات کا جائزہ لیا جاسکے۔

اس آڈٹ کی تحقیقات کی روشنی میں ہم نیٹ ورک نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو اس کے شئیرز ہولڈرز کی جانب سے حصص کی غیرقانونی منتقلی کے عمل کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

اس درخواست میں ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کے دستخط بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج : ہم نیٹ ورک نے ٹیک اوور کے امکانات کی تصدیق کردی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کے شئیرز ہولڈرز کی جانب سے حصص کی منتقلی ایس ای سی پی ایکٹ کے سیکشن 29 اور سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے سیکشن 139 کے بر خلاف کی گئی ہے۔

مزید برآں درخواست میں اس ضمن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے نوٹس کے تذکرے کے علاوہ کہا گیا ہے کہ ہم نیٹ ورک نے بازار حصص میں اس کے حصص کے کاروبار میں غیر معمولی سرگرمی کا مشاہدہ کیا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو دی گئی درخواست میں ہم نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اس کے حصص کی خریداری اور منتقلی کی جاتی رہی ہے جس سے کمپنی کو لا علم رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

روس کا سیٹلائٹس کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ، خلا میں خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے: امریکا 

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ حصص کے اس غیر معمولی کاروبار کے تناظر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آئندہ انتخابات میں حصص کے کاروبار میں ملوث پارٹیوں کو ووٹنگ کا حق نہیں دیا جانا چاہیے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ Aitkenstuart، جے ایس گروپ، مناف ابراہیم اور کنگز وے گروپ کے درمیان ہم نیٹ ورک کے حصص کا کاروبار سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے سیکشن 111 کے برخلاف عمل ہے اور اوپر بیان کیے گئے حقائق کی روشنی میں یہ واضح ہے کہ یہ تمام عناصر کمپنی کے کنٹرول کے حصول کے مقصد پر کام کرہے ہیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائے کہ سٹاک ایکسچینج ، ایس اسی سی پی اور ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کو قوانین کے مطابق آگاہ کیے بغیر حصص کی خریداری اور منتقلی کس طرح کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here