فیس بک اور سنیپ چیٹ کی ڈب سمیش کو خریدنے میں دلچسپی

دونوں کمپنیاں اربوں کی ڈیلز کے ہمراہ ڈبز میش سے رابطہ کرچکی ہیں، لپ سائنکنگ ایپ خاتمے کے دہانے پر پہنچنےکے بعد 2018 میں دوبارہ ابھر کر سامنے آئی اوراب اس کی ویڈیوز کے ماہانہ ایک ارب ویوز ہوتے ہیں۔

707

نیو یارک : فیس بک اور سنیپ چیٹ کی مالک کمپنی سنیپ انکارپوریشن لپ سائنکنگ ایپ ڈب سمیش (Dubsmash ) کو خریدنے کے لیے بات چیت میں مصروف ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مائیکرو سافٹ نے معروف چینی ایپ ٹک ٹاک کو خریدنے کی کوششیں شروع کردیں ہیں۔

اس حوالے سے سنیپ انکارپوریشن کا کہنا تھا کہ سنیپ چیٹ اور فیس بک  ڈب سمیش کے حصول کے لیے اب کسی بات چیت کا حصہ نہیں ہیں۔

ڈب سمیش سے معاملے پر کوئی مؤقف نہیں لیا جا سکا اور فیس بک نے معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے:

فیس بک پر ٹرمپ کی پوسٹ ڈیلیٹ، ٹیم ٹرمپ کا ٹویٹر اکاﺅنٹ عارضی معطل

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اور اس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے اور مائیکرو سافٹ کے درمیان 45 دن میں کوئی معاہدہ نہ ہوا تو اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ٹرمپ نے مائیکرو سافٹ کو بھی ٹک ٹاک کے ساتھ  ایسی ڈیل کا بلیو پرنٹ جو کہ امریکیوں کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کی ضامن ہو پیش کرنے کے لیے 15 ستمبر تک کی مہلت دی ہے۔

اندرورنی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں فیس بک اور سنیپ چیٹ اربوں کی ڈیلز کے ساتھ ڈبسمیش سے رابطہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹا گرام اور وٹس ایپ کے حصول کے بعد فیس بک کو اینٹی ٹرسٹ سکروٹنی کا بھی سامنا ہے۔

یہاں یہ بات بتانا بھی اہم ہو گا کہ 2015ء میں ڈبسمیش بندش کے دہانے پہنچ گئی تھی اور اس کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے کمی ہو رہی تھی مگر 2018ء میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اس نے مارکیٹ میں واپسی کی جسے صارفین نے بھی پسند کیا یہاں تک کے اب اس کی ویڈیوز ہر ماہ ایک ارب بار دیکھی جاتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here