یورپین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی برقرار

653

کلوگنے: یورپین ائیر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی فلائٹ آپریشنز بحالی کی درخواست مسترد کردی ہے، تاہم پابندی میں توسیع پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے کیے گئے اقدمات سے مشروط ہے، غیرتسلی بخش اقدامات کی صورت میں پی آئی اے کی پروازوں پر 31 دسمبر 2020 تک پابندی کا امکان ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ای اے ایس اے نے یکم جولائی سے یورپ میں تمام پی آئی اے کی پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ جس کے بعد برطانیہ اور امریکہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ یہ پابندیاں کراچی میں پی آئی اے کی فلائٹ 8303 کے حادثے سے متعلق انکوائری رپوٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد لگائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ، پی آئی اے کا چار خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

کئی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے بعد پی آئی اے کا مقامی پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحالی، پی آئی اے کا پرتگالی فضائی کمپنی کیساتھ معاہدہ طے

اس سے قبل جون میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا کہ 860 میں سے 260 پاکستانی پائلٹس بشمول 141 پی آئی اے کے پائلٹس امتحانات میں ہی نہیں بیٹھے اور ان کے لائسنسز جعلی ہیں جس کے بعد پی آئی اے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here