ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان 75 ارب روپے میں پندرہ لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گی

ملک میں گندم کی دستیابی اور اسکی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے ٹی سی پی کو گندم کی درآمد کے لیے پیپرا رولز سے استثنی دے دیا گیا

767

اسلام آباد: ملک میں گندم کی قلت سے بچنے اور اسکی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت پاکستان نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو پبلک پروکریورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ( پیپرا) قوانین سے استثنی دیتے ہوئے پندرہ لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ پیپرا رولز سے استشنی ملنے کے بعد ٹریڈنگ کاروپوریشن آف پاکستان نے پندرہ لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی قیمت  75 لاکھ روپے بتائی ہے۔

حکومت کی منظوری سے اب ٹریڈنگ کاروپوریشن آف پاکستان کسی بھی نجی کمپنی کے ساتھ درآمد کی جانے والی گندم کی مقدار اور قیمت طے کرنے کے حوالے سے خود مختار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:

’کاشتکاری کے بوسیدہ نظام سے گندم کی پیداوار میں 50 فیصد کمی‘

ذرائع کا  مزید بتانا تھا کہ حکومت نے اس سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ جاری کرنے کے لیے ٹی سی پی کو فنڈز کے اجرا کی بھی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خوراک کے مطابق تین اگست کو وفاقی کابینہ نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمت کا جائزہ لیا اور اسے گندم کی درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اسی دوران کابینہ سے ٹی سی پی کے ذریعے پندرہ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعظم نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ڈنڈا اُٹھالیا ، زبردست ہدایات جاری

پرافٹ اردور کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال ملک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے دو کروڑ چھ لاکھ ٹن گندم درکار ہے۔

اس سے پہلے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو گندم کی درآمد کا میکانزم تیار کرنے اور اس حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ٹینڈر کے تحت گندم منگوانے میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 110  سے  120 دن لگ جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here