ہنڈائی نشاط موٹرز لمیٹڈ نے پاکستان میں ‘ ٹکسن ‘ گاڑی متعارف کروادی

کار میں سولہ والو اور چار سیلنڈرز پر مشتمل گیسولین انجن، آٹومیٹک سپیڈ ٹرانسمیش سمیت دیگر فیچرز دیے گئے ہیں، عالمی سطح پر گاڑی کے بارہ مختلف ویری اینٹس ہیں مگر پاکستان میں فی الحال صرف دو ہی متعارف کروائے گئے ہیں

619

کراچی : کورونا وبا کے باعث جہاں دیگر آٹو کمپنیوں کو سیلز میں کمی کا سامنا ہے وہیں ان حالات میں ہنڈائی نشاط موٹرز لمیٹڈ  نے  دلیرانہ قدم اُٹھاتے ہوئے پاکستان میں اپنی فلیگ شپ گاڑی ہنڈائی ٹکسن (Hyundai Tucson) متعارف کروادی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق Hyundai Tucson  کے لانچ کی تقریب لاہور مں منعقد ہوئی جس میں کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ Hyundai Tucson کو US JD power IQS  نے نمبر ون SUV  قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

حکومت نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے پُرزوں کی درآ مد پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی

الیکٹرک وہیکلز پالیسی بن گئی، لیکن کیا پاکستان میں بجلی پر گاڑیاں چلانے کا منصوبہ کامیاب ہو پائے گا؟

کار میں سولہ والو اور چار سیلنڈرز پر مشتمل گیسولین انجن نصب کیا گیا ہے۔ مزید برآں اس میں آٹومیٹک سپیڈ ٹرانسمیشن سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

ہنڈائی نے ویسے  تو Hyundai Tucson کے 12 ویری اینٹس متعارف کروائے ہیں مگر پاکستان میں اس نے اپنی اس فلیگ شپ گاڑی کے صرف دو ورژن AWD Ultimate اور  FWD GLS Sport ہی لانچ کیے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی پاکستان میں بھی گاڑی کے دیگر ویری اینٹس متعارف کروادیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here