اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے چار خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق وطن واپس لانے والے پاکستانیوں کے لیے 15 اگست سے 30 اگست کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی، یاد رہے کہ یہ پاکستانی کورونا وائرس کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فرانس میں پھنس گئے تھے۔
ایک مقامی اخبار کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی چاروں پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت یہ پروازیں اسلام آباد سے 16 اور 30 اگست کو اور پیرس سے 15 اور 29 اگست کو چلائی جائیں گی۔
ایک نوٹی فکیشن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا تھا کہ پی آئی اے نے 9 اگست سے فلائٹ آپریشنز کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔