جنوبی کوریا میں فائیوجی صارفین کی تعداد 70 لاکھ سے متجاوز

514

سیئول: جنوبی کوریا میں فائیوجی موبائل نیٹ ورک صارفین کی تعداد جون میں 7 ملین (70 لاکھ) سے تجاوز کر گئی۔

کورین وزارت سائنس و آئی سی ٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل 2019ء میں ملک میں فائیوجی موبائل نیٹ ورک کے آغاز سے اس کے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو رواں سال جون کے آخر میں بڑھ کر 70 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون کے آخر میں ملک میں فائیوجی موبائل نیٹ ورک کے 7.37 ملین (73 لاکھ 70 ہزار) سے زیادہ صارفین تھے جو مئی کے مقابلے میں 4 لاکھ 93 ہزار 101 زیادہ ہیں جبکہ ملک کے کل موبائل صارفین (69.6 ملین) کے 10 فیصد سے زیادہ ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں رواں سال موبائل فائیوجی نیٹ ورک کے صارفین میں مزید اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے گلیکسی نوٹ 20 اور ایپل کے نئے آئی فون کا متوقع اجراء ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں فور جی موبائل نیٹ ورک کے صارفین کی تعداد 55 ملین سے زیادہ ہے جو کل موبائل صارفین کے 80 فیصد کے برابر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here