سونا 2900 روپے کمی سے 126100 روپے کا فی تولہ ہو گیا

854

کراچی: پاکستان میں منگل کے کاروباری روز کے دوران 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2900 روپے فی تولہ گراوٹ ہوئی، سوموار کے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے فی تولہ تھی۔

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2487 روپے کمی سے یہایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ کاروباری سیشن (سوموار) کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 597 روپے تھی۔

مزید برآں منگل کے روز چاندی کی فی تولہ قیمت 1670 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1431 روپے برقرار رہی۔

عالمی منڈی میں منگل کے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زیادہ گراوٹ آئی جس سے یہ ہفتے میں پہلی بار دو ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے آ گیا ہے، ڈالر کی قدر دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سونے کے کاروبار اور سکینڈلز سے میڈیا ایمپائر تک،ARY  گروپ کے مشکوک عروج کی کہانی

ایشین مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1981 ڈالر فی اونس کی تاریخی سطح پر

جی ایم ٹی 0727 کی جانب سے سپاٹ گولڈ 1.1 فیصد کمی سے 2004.61 ڈالر فی اونس رہا جو اس گزشتہ ہفتے 1.9 فیصد گراوٹ کے بعد 2072.50 ڈالر کی زیادہ سے زیادہ سطح تک گیا تھا۔ امریکی سونا 1.3 فیصد سے کم ہو کر 2013.10 فی اونس رہا۔

ڈیلی ایف ایکس سٹریٹجسٹ مارگیرٹ یانگ (Margaret Yang) کا کہنا ہے کہ “مستحکم امریکی ڈالر اور سازگار حالات سے سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تین ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے”۔

اس دوران ایشائی سٹاک مارکیٹوں میں واشنگٹن اور بیجنگ کے تنازعے کی بدولت تیزی آئی ہے۔

چین نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کی جانب سے ہانگ کانگ اور چینی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں سوموار کو 11 امریکی شہریوں بشمول امریکی صدر کی ری پبلکن پارٹی کے قانون دانوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 33 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

کورونا وائرس کے دوران سرمائے کی منڈیوں میں گزشتہ 6 ماہ سے نقصانات دیکھے گئے لیکن سونے کی قیمت مسلسل مستحکم ہوتی گئی جس سے سرمایہ کاروں نے بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here