پی آئی اے کا کراچی سے سکردو کی براہِ راست پروازیں چلانے کا اعلان

878

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ قومی ائیرلائن نے کراچی سے سکردو کی براہِ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ کیا ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ارشد ملک نے پی آئی اے کے سیلز مینجر کو دونوں شہروں کے درمیان براہِ راست پروازیں چلانے کے لیے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی پرچم بردار ہفتے میں دوبار کراچی اور سکردو کے درمیان ائیربس 320 چلائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحالی، پی آئی اے کا پرتگالی فضائی کمپنی کیساتھ معاہدہ طے

پی آئی اے کا غیر ملکی جہازوں اور ہوابازوں کی مدد سے برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان

رپورٹس کے مطابق خراب موسم کی صورت میں پروازوں کا رخ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب موڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی کے مطابق کراچی میں گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو کراچی سے سکردو کی براہِ راست پرواز پر سفر کرنے کے دوران خصوصی سہولیات دی جائیں گی۔

پی آئی اے کے اس اعلان سے قبل اسلام آباد سے سکردو کی پرواز یومیہ سفر کر رہی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here