پنجاب پولیس کے بجٹ پر نظر رکھنے کے لیے سافٹ وئیر تیار

فنڈز کی نگرانی کا سافٹ وئیر پاکستان کے کسی بھی محکمے میں استعمال کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہوگا، پولیس کے اعلی افسران محکمے کے فنڈز کے استعمال پر نظر رکھ سکیں گے

565

لاہور : پنجاب پولیس کے خزانے میں خرد برد کی روک تھام کے لیے محکمے کے معاشی ونگ نے ایک جامع سافٹ وئیر پیش کردیا۔

یہ سافٹ وئیر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے اور یہ پاکستان  کے کسی بھی محکمے میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔

اس کی مدد سے پنجاب پولیس کے 119 ارب روپے کے بجٹ کی نگرانی کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

سادگی ہوا میں تحلیل، وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کی پرواز کا خرچہ سامنے آگیا

ستمبر میں پنجاب میں کورونا کے باعث بند شادی ہال، ریستوران کھلنے کا امکان

اس پروگرام کی تیاری کا آغاز محکمہ پولیس کے خزانے میں خرد برد کے بڑے سکینڈل سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

 حال ہی میں محکمہ پولیس کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب سینئیر پولیس افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی کی تحقیققات میں ایک اہم افسر کو ٹریفک پولیس کے 34 کروڑ کے فنڈز میں خرد برد کا مرتکب پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

آئی ٹی کی برآمدات 10 ارب ڈالر تک لے جانے، اسلام آباد میں 40 ایکٹر پر سافٹ وئیر سٹی بنانے کا فیصلہ

اس سافٹ وئیر کی مدد سے محکمے کے تمام اکاؤنٹس آن لائن منتقل ہوجائینگے اور آر پی او، ڈی پی او سمیت فنانس ونگ فنڈز کی نگرانی کرسکیں گے۔

اُدھر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا  ہے کہ تھانہ محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی ہے لہذا افسروں کو اس کی نگرانی کرنی چاہیے تاکہ شہریوں کو انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here