درآمدی قیمت کم ظاہر کرنے پر پاکستان کسٹمز کیTang  نامی برانڈڈ مشروب کے درآمدکنندگان کیخلاف کارروائی

مذکورہ برانڈ نے مشروب پائوڈر کی درآمدی قیمت 0.4 ڈالر فی کلو گرام ظاہر کی، انڈر انوائسنگ سے قومی خزانے کو 33 کروڑ کا نقصان، اصل برآمدی دستاویزات میں قیمت 2.39 ڈالر فی کلو گرام ہے

733

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے انڈرانوائیسنگ کرنے والے درآمدکنندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ اس حوالے سے پاکستان کسٹمز نے ٹینگ (TANG) نامی برانڈڈ مشروب ۔کے پاوڈر کے درآمدکنندگان کے خلاف ایکشن لیا ہے۔

مذکورہ برانڈ نے مشروب کی نہایت ہی کم درآمدی قیمت 0.4 ڈالر فی کلو گرام ظاہر کی ہے جبکہ پاکستان کسٹمز نے متحدہ عرب امارات کسٹمز کے تعاون سے مشروب پاوڈر کے اصل برآمدی دستاویزات حاصل کر لیے ہیں جن کے مطابق مشروب پاوڈر کی اصل قیمت 2.39 ڈالر فی کلو گرام ہے۔

انڈر انوایئسنگ کی وجہ سے 33 کروڑ کی کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسز کی چوری کی کوشش کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ درآمدکنندگان نے دبئی میں شیل نامی کمپنی تشکیل دی جس نے اشیاء کی انڈرانوایئسنگ رقوم منتقل کیں جبکہ باقی رقم  حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے منتقل کی۔

پاکستان کسٹمز نے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا، کسٹمز نے انڈرانوائیسنگ، اوور انوائسنگ اور درآمد کے وقت غلط اعدادو شمار کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں کیونکہ اس سے ناصرف حکومتی آمدن  اور مقامی صنعت کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ تجارتی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنانسنگ کو بھی فروغ ملتا ہے۔

پاکستان کسٹمز ملک کے تجارتی شراکت دارممالک چین، متحدہ عرب امارات ، سنگاپور، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ کے کسٹمز اداروں کے تعاون سے انڈرانوائیسنگ کی روک تھام کے لئے برآمدی کاغذات حاصل کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here