کراچی : سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 30 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے تک اس کے زرمبادلہ کے ذخائر 567 ملین ڈالر اضافے سے 12.54 ارب ڈالر ہو گئے۔
ملکی بنکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 6.93 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.02 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
یوں پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19.56 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جو گزشتہ ہفتے 18.9 ارب ڈالر تھے۔
یہ بھی پڑھیے:
سٹیٹ بنک نے غیر رہائشی پاکستانیوں کے لیے بنک اکاؤنٹ متعارف کروادیا
حکومت کا آئندہ مالی سال کے لیے 2.17 کھرب روپے کے غیرملکی قرضے لینے کا فیصلہ
مرکزی بنک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ مخلتف غیر ملکی و عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت کی وجہ سے ہوا ہے جس میں ورلڈ بنک سے ملنے والے 505.5 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔
دو ماہ میں سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ ان فلوز ہوئے ہیں جس میں 1.24 ارب ڈالر ورلڈ بنک کی جانب سے، 503 ملین ڈالر ایشیائی ترقیاتی بنک، 500 ملین ڈالر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک اور چین سے 1.3 ارب ڈالر حکومت پاکستان کے قرضے کے طور پر حاصل ہوئے۔