سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان، سلک بینک کے نئے سی ای اوز تعینات

1130

لاہور: سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان اور سلک بینک پاکستان نے اپنے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

ریحان شیخ کو سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

ریحان شیخ، سی ای او سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک

ترجمان سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے مطابق ان کی تقرری کا اعلان تمام ضروری انضباطی منظوریوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ریحان شیخ بینکاری میں 35 برس سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور دبئی میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ اسلامی بینکنگ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ریحان شیخ پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر سینئر منیجمنٹ اور بینکاری کے ہر پہلو کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اِس سے قبل امیریکن ایکسپریس بینک (پاکستان) کے ہیڈ آف کارپوریٹ بینکنگ اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے ہیڈ آف کارپوریٹ بینکنگ سمیت کئی ممتاز بینکنگ اداروں میں کام کر چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک مراسلے کے مطابق سلک بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شہرام رضا بختیاری کو بینک کا نیا صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

بختیاری ریٹیل اور کنزیومر بینکنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور سلک بینک میں عظمت ترین کی جگہ لیں گے، عظمت ترین نے 12 سال بعد اپنا معاہدہ ختم ہونے پر اگست کے آخر میں عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلک بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بختیاری کی تعیناتی سٹیٹ بینک سمیت دیگر مجوزہ قوانین کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here