پاکستان میں ناروے کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں 247.06 فیصد اضافہ

655

اسلام آباد: ناروے کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے دوران 247.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) اور سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران ناروے نے پاکستان میں مجموعی طور پر 401.9 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی جو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 247.06 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2018-19ء میں ناروے نے پاکستان میں 115.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں نارورے کی جانب سے کوئی پورٹ فولیو سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔ جون 2020ء میں ناروے کی پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 55.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here