قومی بچت، بہبود، پنشنرز بینفٹ اکاﺅنٹ اور شہداء ویلفیئر اکاﺅنٹس پر شرح منافع بڑھا کر 10.32 فیصد کر دی گئی

302

کراچی: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ نیشنل سیونگز نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بہبود، پنشنرز بینفٹ اکاﺅنٹ اور شہدا ویلفیئر اکاﺅنٹس پر شرح منافع 9.96 سے بڑھا کر 10.32 فیصد کردی گئی ہے۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.10 سے 8.44 فیصد مقرر کی گئی ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.608 سے بڑھا کر 7.8 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ اور اکاﺅنٹس پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔

پہلے پانچ منافع جات کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 6.80 فیصد مقرر کردی گئی۔ چھٹے منافع کی شرح 7.30 فیصد سے کم کرکے 7.20 فیصد مقرر جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ اور اکاﺅنٹس پر اوسط منافع کی شرح 7.05 سے کم کرکے 6.87 فیصد مقرر کر دی گئی۔

تین چھ اور بارہ ماہ کی مدت قلیل مدت سیونگ سرٹیفیکیٹ پر بھی منافع جات میں کمی کردی گئی ہے، تین ماہ کی مدت میں سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 6.80 فیصد سے کم کرکے 6.12 فیصد مقرر کی گئی ہے، چھ ماہ کی مدت کے سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 6.76 فیصد سے کم کرکے 6.14 فیصد ہوگی۔

اسی طرح 12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹ 6.66 فیصد سے کم کرکے 6.20 فیصد مقرر جبکہ سیونگ اکاﺅنٹس پر شرح منافع 5.50 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔ منافع کی نئی شرح کا اطلاق 4 اگست سے کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here