کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے کاروباری روز کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن کاروبار 305 پوائنٹس اضافے سے 39882پوائنٹس پر بند ہوا۔
بدھ کے کاروباری روز کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 152 پوائنٹس مندی سے انڈیکس دن بھر کی 39425 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آیا لیکن ساتھ ہی ساتھ 362 پوائنٹس اضافہ بھی ہوا جس سے انڈیکس 39940 کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا، تاہم کاروبار کا اختتام 305 پوائنٹس اضافے سے 39882 پوائنٹس پر ہوا۔
دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 995 پوائنٹس سے یہ 63833 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 157 پوائنٹس اضافے سے یہ 27813 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز (منگل) کے کاروباری سیشن میں مجموعی مارکیٹ حجم 593.97 ملین سے کم ہو کر 501.93 ملین شئیرز رہ گئے تھے۔ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ، پاور سیمنٹ لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ نے تیزی کا کارروبار کیا۔
سیمنٹ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں نے مثبت رجحان میں کاروبار کیا، دیگر کمپنیوں میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ اور ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی نے بھی مستحکم کاروبار کیا۔